ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ پر منافقت کا مظاہرہ کررہی ہے، بجٹ جنوبی پنجاب میں خرچ ہو رہا ہے، حسان خاور

23  جنوری‬‮  2022

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ڈسے ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ پر منافقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی عوام کو لولی پاپ دیتی آئی ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ڈسے ہوئے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کی احساس محرومی میں برابر کی شریک ہیں، پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی عوام کو اسکا جائز حق دیا۔

انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے، عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اسپتالوں، یونیورسٹیوں، انڈسٹریل اسٹیٹس اور ترقیاتی منصوبوں سے جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل رہے ہیں، جنوبی پنجاب کا مختص بجٹ جنوبی پنجاب میں ہی خرچ ہو رہا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا بڑا تحفہ ہے، یہ جنوبی پنجاب صوبہ کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی عوام سے مخلص ہیں تو آئیں بائیں شائیں نہ کریں، پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved