زرداری نے منشی کووزیراعلیٰ بناکرسندھ کا براحال کیا ہے، علی زیدی

23  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سندھ اورپاکستان کےدشمن ہیں، زرداری نے منشی کووزیراعلیٰ بناکرسندھ کا براحال کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے صرف اورصرف مال بنایا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ  آصف زرداری سندھ اورپاکستان کےدشمن ہیں، زرداری نے منشی کووزیراعلیٰ بناکرسندھ کا براحال کیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ن ےملک اورقوم کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا، سندھ حکومت نے صرف اورصرف مال بنایا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ملک اورقوم کامال چوری کیا ہے جبکہ آصف زرداری مافیا کے گاڈ فادر اور مرادعلی شاہ منشی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بتادے14سال میں کون سا پراجیکٹ شروع کیا؟ قیمتوں میں استحکام کیلئے گندم امپورٹ کی گئی۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ کی 8لاکھ ٹن گندم چوہے کھا گئے تھے جبکہ کراچی کا کچرا اورگنداپانی سمندرمیں پھینکا جارہا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں اپنی بادشاہت قائم کی ہوئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے پولیس کوپرائیویٹ آرمی بنایا ہوا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتائے  12ہزارارب روپے کہاں گئے؟ ہمیں معلوم ہے12ہزار ارب روپے لندن سرے محل میں گئے۔علی زیدی نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے بندے مروا کرخود ہی واویلا کرتی تھی اور سندھ حکومت بھی گندم ودیگر بحران پیدا کرکے شورمچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں، وفاقی کابینہ میں صدارتی نظام سےمتعلق بات نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved