جذبہ خیرسگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیر رہا

23  جنوری‬‮  2022

جذبہ خیرسگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہی گیر لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہے تھے جبکہ ماہی گیروں کو پاکستانی سمندر حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن برداشت کرررہا ہے البتہ قیدیوں کو بذریعہ بس لاہور منتقل کیا جائے گا اسکے بعد  قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں 588 بھارتی ماہی گیری قیدی موجود ہیں، 42 کے کیسز چل رہے ہیں جبکہ  516 سزایافتہ قیدی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی قیدیوں میں 10 سویلین قیدی بھی ہیں، بھارتی جیلوں میں620 پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کےلیے بھارت کواقدامات کرنےچاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved