6 ماہ کے دوران سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کر لیا، فیصل جاوید

23  جنوری‬‮  2022

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مالی سال 22-21 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر کی ہوئیں۔ 21-2020 کی اسی مدت کے دوران 959 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی تو جہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، ہم ان شاء اللّٰہ 2 سال میں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو دگنا کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزگار بڑھانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز بنا رہے ہیں، آج ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved