مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

23  جنوری‬‮  2022

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان طلبا تھے۔

علاقہ مکینوں نے نہتے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

خیا ل رہے کہ چند روز کے دوران قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جموں کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے 10 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved