تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد،پمز اسپتال کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا کاشکار

23  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے 100 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق اسلام آباد کے 11 علاقوں میں کرونا کے 50 سے زائد کیسز ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق 48 گھنٹے میں سب سے زیادہ 131 کیسز ڈی ایچ اے میں رپورٹ ہوئے جبکہ سیکٹر جی10 میں 91، جی6 میں 87 اور بحریہ ٹاؤن میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب کورونا کے وار مزید تیزوفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58ہزار334 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7ہزار586 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 13فیصد رہی۔کرونا سے 20 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved