لاہورمیں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

23  جنوری‬‮  2022

لاہور کے علاقے بلوکی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں مرنے والوں کی لاشیں اور زخمی نالے سے نکال لیےگئے ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور  2 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کو لےکر جانے والی ویگن ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سےگندے نالے میں گری،حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved