نیب کی وابستگی کسی فرد یا ادارے سے نہیں ، اسکا تعلق پاکستان سے ہے، چیئرمین نیب

23  جنوری‬‮  2022

چیئرمین نیب کا کہنا ہےکہ نیب کی کسی فرد، جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں بلکہ اس کا تعلق ریاست پاکستان سے ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ گیلانی اور گیلپ سروے میں تقریباً 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،نیب نے اکتوبر 2017 سے دسمبر 2021 تک 539 ارب روپے برامد کئے۔
انہوں نے کہاکہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیں، نیب کے بدعنوانی کے 1278 ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں ۔
چیئرمین نیب نے کہاکہ جو زیر سماعت ہیں اور ان کی مالیت تقریباً 1335 ارب ہے، نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،جس میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ ہے، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن ( یو این سی اے سی) کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ یونیورسٹیوں اورکالجز کی سطح پر طلباء میں آگاہی پھیلانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں 50 ہزار سے زیادہ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز ( سی بی ایس) قائم کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved