عالمی برادری نے اگر ہماری حکومت کو تسلیم نہ کیا توفائدہ داعش کو ہو گا، افغان وزیر خارجہ

17  اکتوبر‬‮  2021

ترکی کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امارت اسلامی کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری ہماری حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی تو اس کا فائدہ داعش کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے بھی داعش فائدہ اٹھا سکتی ہے، اور عالمی برادری کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس تاخیر کے برے نتائج آئیں گے جو کہ بالخصوص خطے کے ممالک اور بالعموم عالمی برادری کے حق میں نہیں ہوں گے۔

امارت اسلامی کے قائم مقام وزیر خارجہ نے امریکی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تمام مساجد اور سڑکوں کا تحفظ یقینی بنانا آسان کام نہیں، اس کیلئے وسائل کی موجودگی بہت ضروری ہے جبکہ  امریکہ افغانستان کے اثاثے منجمد کرکے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے دوحہ میں بھی افغانستان کے نائب وزیر خارجہ امیر کان متقی کا یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم دنیا سے کہتے ہیں کہ افغانستان سے موجودہ پابندیاں ختم کی جائیں اور بینکس کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے، مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی رہیں تو اس سے سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی حالات بھی خراب ہوں گے، لیکن دنیا خبردار رہے کہ ہماری حکومت کمزور کرنے کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved