شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا گیا

18  اکتوبر‬‮  2021

پی ٹی آئی حکومت نے شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر خزانہ کے برابر ہوگا۔اس سے قبل شوکت ترین وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے تاہم ان کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی تھی۔ شوکت ترین نے 17اپریل 2021 ء کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔
آئین پاکستان کے تحت عوامی نمائندہ منتخب ہوئے بغیر کسی شخص کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز کیا جا سکتا ہے تاہم کابینہ میں مستقل رہنے کیلئے غیر منتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنےخصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شوکت ترین کو وزیرخزانہ مقرر کیا تھا۔
شوکت ترین ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں، انہوں نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے جاری ہیں، ناکامی سے متعلق تاثر غلط، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے، مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری آ رہی ہے تاہم تھوڑا وقت درکار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved