متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملے نا کام بنا دئیے ،سعودی عرب میں میزائل حملے سے دو زخمی

24  جنوری‬‮  2022

متحدہ عرب امارات کی ایئر ڈیفنس نے حوثی باغیوں کی جانب سے دو میزئل حملوں کو ناکام بنانے کا دعوہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ملک پر داغے گئے دو میزائلوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میزائلوں کو ابوظہبی میں تباہ کیا گیا ہے جس کے تباہ ہونے کے بعد کسی شہری کے زخمی ہونے یا نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثیوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق میزائل جازان شہر کے صنعتی علاقے میں گرا جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔دوسری جانب عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق حوثیوں نے یو اے ای کی طرف 2 میزائل داغے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔

تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ابوظبی کے قریب خالی جگہوں پر گرے۔ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved