ایپل نے چین میں اپنی قرآن ایپلی کیشن کو بند کردیا

18  اکتوبر‬‮  2021

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس قرآن ایپلی کیشن کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ سٹور سے ہٹا دیا ہے۔
قرآن مجید ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے ایپل کے مطابق ، ہماری ایپ قرآن مجید چین میں ایپ سٹور سے ہٹا دی گئی ہے کیونکہ اس میں ایسا مواد موجود تھا جس کیلئے چینی حکام سے علیحدہ سے اجازت درکار تھی، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چینی حکام سے جلد از جلد رابطہ کرکے اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔کمپنی کے مطابق قرآن مجید ایپ کے چین میں 10 لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔
واضح رہے کہ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔ قرآن مجید ایپ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی چین میں عیسائی مذہب کی مقبول ایپ ’’آلِیو ٹرِیس بائبل ایپ‘‘ بھی بند کی گئی ہے جب کہ دو روز قبل ہی مائیکروسافٹ نے چین میں اپنا پروفیشنل نیٹ ورک ’’لِنکڈاِن‘‘ بند کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved