بھارت میں ایک بار پھر، مسلمان طلبا کونماز کی ادائیگی سے روک دیا

24  جنوری‬‮  2022

بھارت میں ہندوانتہاپسند کا ایک اور کارنامہ ،کرناٹک کے ایک اسکول میں مسلمان طلبا کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹکا کے کولار ضلع میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل کی جانب سے  مسلمان بچوں کو ہر جمعے کلاس روم میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔

ہندوانتہاپسندوں نے اس وقت دھاوا بول دیا جب 20 مسلمان طلبا نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں نے طلبا کونماز پڑھنے سے روک دیا۔ اسکول میں توڑ پھوڑ کی اورپرنسپل کو برا بھلا کہا اوردھمکیاں دیں۔اسکول میں پڑھنے والے طالبعلموں کے مطابق ہم گزشتہ 2 ماہ سے اسکول میں نماز جمعہ پڑھ رہے ہیں جس کی اجازت پرنسپل کی جانب سے دی گئی تھی

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved