بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے اسلامی طریقہ کار کے تحت شادی کر لی

18  اکتوبر‬‮  2021

بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے مصر سے تعلق رکھنے والے نائل ناصر کے ساتھ شادی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 اکتوبر 2021ء کو نیو یارک میں منعقدہ ایک محدود تقریب میں مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں مہمان شریک ہوئے۔ شادی کی اس تقریب میں 20 لاکھ ڈالر کے اخراجات ہوئے اور پروٹوکول کے تحت تقریب والے علاقے میں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی تھیں۔

 یاد رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناصر کے درمیان 2017ء سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری  2020ء کو دونوں نے منگنی کی تھی۔

جنیفر گیٹس اور نائل ناصر کی شادی کی تصویری جھلکیاں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved