جرمنی میں مسجد پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار، اسلحہ برآمد

24  جنوری‬‮  2022

جرمنی کے شہر ہالے میں قائم ایک مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مشرقی شہر ہالے میں ایک شخص نے مسجد پر اچانک فائرنگ شروع کر دی، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے اپنے گھر کی چھت سے اسلامک کلچر سینٹر نامی مسجد پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقعہ سے تین گولیاں ملی ہیں، جو مسجدکی کھڑکی لگیں، اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کی نشاندہی پر مسجد کے سامنے موجود بلڈنگ کے فلیٹ سے  فائرنگ کرنے والے 55 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اس کے گھر کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved