نیب کی کراچی میں بڑی کارروائی، سونے کی اینٹیں، ڈالرز اور ریال برآمد، اہم شخصیت گرفتار

25  جنوری‬‮  2022

نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کی ہے، جس میں سونے کی اینٹیں، ڈالرز اور ریال برآمد کر لیے،اور اہم شخصیت گرفتار کو گرفتار کر لیا۔

یب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن نے کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں اور بھاری خزانے کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔کارروائی کے دوران اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئی ہیں جبکہ سونے کی اینٹیں ، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔نیب کا کہنا ہے کہ کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی، رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے اور کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔نیب نے بتایا کہ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved