پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی بیٹی کیلئے کتنی مالیت کا گھر تیار کر لیا!

25  جنوری‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ننھے مہمان کے لیے شان گھر خرید لیا ہے۔

پریانکا نے بیٹی کیلئے2 کروڑ ڈالر کا گھر تیارکیا ہے۔بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑی کافی عرصے سے اپنے خاندان کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے 2019 میں لاس انجلیس میں ایک مینشن بھی خریدا تھا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی ، بچی کی حالت مستحکم ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھر جانے کے لیے بھی تیار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved