شہباز شریف فیملی جائیداد کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی،نیب

18  اکتوبر‬‮  2021

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اور ان کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کےاثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹرنے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست پرجواب جمع کروایا جاچکا ہے، شہباز شریف نے اپنی اہلیہ کے نام پرجائیدادیں بنا رکھی ہیں اور شہباز شریف فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ اور فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کے ذرائع بتانا لازم ہے،
نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں، بار بار جواب مانگا گیا لیکن شہباز شریف فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی، اثاثہ جات قانون کے مطابق منجمد کئے گئے ہیں،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئے جا سکتے، شہباز شریف ،سلمان شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظرثانی کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved