امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کے سوال پر فاکس نیوز کے صحافی کو گالی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جب وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے اختتام پرفاکس نیوزکے نمائندے نے امریکی صدر سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق سوال پوچھا اور کہا کہ کیا مڈٹرم انتخابات سے قبل ملک میں موجود مہنگائی آپ کیلئے ایک سیاسی بوجھ ہے؟
جواب میں امریکی صدر جو شاید مائیکروفون آن ہونے سے آگاہ نہیں تھے، نے مہنگائی سے متعلق سنجیدہ سوال کو مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ایک بڑا اثاثہ ہے، مزید مہنگائی، پھر ہلکی آواز میں انہوں نے صحافی کو بیوقوف کہتے ہوئے گالی دے دی۔
POTTY MOUTH: Raging Biden curses out Fox News' Peter Doocy as he takes his bitterness towards the press to a new level. https://t.co/lqabh9ilRi pic.twitter.com/axonuLLTdu
— Fox News (@FoxNews) January 25, 2022
اس سے قبل کہ امریکی صدرکو اپنی غلطی کا احساس ہوتا، وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا بریفنگ کی پریس ریلیز ٹرانسکرپٹ کے ساتھ جاری کر دی، جس کے بعد یہ بیان امریکہ کی سرکاری تاریخ کا حصہ بن گیا۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی صحافی کیٹی روجرز نے اس ٹرانسکرپٹ کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے طنزاً کہا کہ اس ٹرانسکرپٹ میں کچھ خاص ہے۔
Official WH transcript. Just adds a certain something. pic.twitter.com/azb5jOAl6e
— Katie Rogers (@katierogers) January 25, 2022