راولپنڈی کے علاقے مصریوٹ میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے گولی مارکر قتل کرنے کے بعد ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا ، ملزمہ نے 12 بورپسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذولفقارموقع پر دم توڑ گیا، اور خاتون جائے حادثہ سے فرار ہوگئی۔
راولپنڈی کے بیرونی تھانہ صدر نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 50 سالہ ذوالفقار نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جو اس کے قتل کی وجہ بنی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد کو قبضے میں لیکر ملزمہ کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دے دی ہے۔