قرض نہ دینے پر درخواست گزار نے بینک کو آگ لگا دی

25  جنوری‬‮  2022

شہری نے 16 لاکھ روپے قرض کیلئے بینک کو درخواست دی تھی، جو مسترد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہری وسیم حضرتسب نے دسمبر 2021ء میں بینک کو 16 لاکھ روپے قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی، جو رواں مہینے بینک کی پالیسی پر پورا نہ اترنے اور مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے کے باعث مسترد کر دی گئی۔

اس فیصلے پر 33 سالہ وسیم نے دلبرداشتہ ہو کر بینک کا رخ کیا، اور بینک برانچ کی کھڑکی توڑ کر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ محکمے کا عملہ فوری پہنچ گیا، اور بینک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔  تاہم کرناٹک کے ضلع ہاویری پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث 12 لاکھ روپے مالیت کے پانچ کمپیوٹرز، پرنٹرز، کیش کاؤنٹنگ مشینیں، پنکھے اور الیکٹرک لائٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بھارتی پینل کوڈ کی دفعات 435، 436 اور 477 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved