پاکستان کی چین کو برآمدات میں گزشتہ برس 69 فیصد اضافہ ہوا، چینی ادارے کی رپورٹ

25  جنوری‬‮  2022

چین کے ادارے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق 2021ء میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں 68.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2021ء میں چین کو پاکستان کی برآمدات 3.58 ارب ڈالر کے تاریخی اعداد و شمار کو عبور کر گئیں، اور  جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی درآمدات اور برآمدات 27.82 ارب ڈالر رہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صرف دسمبر 2021ء میں پاکستان کی چین کو برآمدات 17 فیصد اضافے کے ساتھ 365.35 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جبکہ اس سے پچھلے سال کی اسی مدت یعنی دسمبر 2020ء میں یہ 312.33 ملین ڈالر تھیں، اور یہ اس سال کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی، قرضوں میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر عالمی ادارے پاکستان کی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت چل پڑی ہے، جلد اس کے ثمرات عوام تک بھی پہنچیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved