بیک وقت بجلی منقطع ہونے کے باعث تین اسلامی ممالک تاریکی میں ڈوب گئے

25  جنوری‬‮  2022

تین اسلامی ممالک میں ایک ساتھ بجلی منقطع ہو گئی ہے، جس کے باعث وہاں ہر طرف اندھیرا چھا گیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ریاستوں قازقستان، ازبکستان اور کرغستان میں بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر اچانک منقطع ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے کرغستان اور ازبکستان کے دارالحکومتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اور اس کے ساتھ ہی قازقستان کے معاشی حب الماتے میں بھی بجلی اچانک منقطع ہو گئی۔

وسطی ایشیائی ریاستوں کے بڑے شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے ساتھ ہی دیگرشہروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے تینوں ممالک تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

تینوں ممالک میں ایک ہی وقت پر اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح  بجلی کی سپلائی لائن بحال کرنا ہے، جس کے بعد معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved