آئمہ بیگ کب اور کس سے شادی کریں گی؟

18  اکتوبر‬‮  2021

گلوکارہ، اداکارہ اور اینکر پرسن آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے متعلق کھل کے گفتگو کی۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیڈی شو مذاق رات سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پھر اس کے بعد گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے دو گانے ریلیز ہوں گے، جن کی شاعری بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

پروگرام میں ان کے منگیتر اداکار شہباز شگری بھی شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ آئمہ اور شہباز کا کہنا تھا کہ صرف 2 سال قبل ان کے تعلقات استوار ہوئے تھے اور وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے رواں برس مارچ میں منگنی کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved