ملک کا پیسہ لوٹنے والے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، وزیراعظم

26  جنوری‬‮  2022

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ باہرعلاج کیلئےجانےوالوں کوکیامعلوم عوام پرکیاگزر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، مجھے برطانیہ میں صحت انشورنس سسٹم نے متاثر کیاتھا لیکن ہمارا صحت کارڈ منصوبہ امیرملکوں سے بھی آگے نکل گیا ہے، کوئی بھی خاندان نہ صرف سرکاری بلکہ نجی اسپتالوں سے بھی علاج کراسکتا ہے، امیر ممالک میں ہیلتھ انشورنس کےلیے پریمیم دینا پڑتا ہے لیکن ہمارے ہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کوریج ملے گی، ہم پوری دنیا کے لیے مثال بنیں گے، کہ اصل میں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بیرون ملک علاج کروانےوالوں کوعوام کی فکرہی نہیں ،ہم نےکبھی فلاحی ریاست کی کوشش ہی نہیں کی، امیرکیلئےالگ اورغریب کیلئےالگ قانون ہے۔انہوں نے کہاکہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں کمزورطبقےکی ذمہ داری لی گئی،  مدینہ کی فلاحی ریاست  میں پیسہ نچلی سطح پرجاتاتھا، مدینہ کی فلاحی ریاست میں قانون کی حکمرانی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ شوکت خانم بنانےکاسوچاتوکہاگیا 3 ماہ میں اسپتال بندہوجائےگا، شوکت خانم میں غریبوں کےعلاج پر10 ارب خرچ ہوتاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ کے ہیلتھ سسٹم کوسب سےاچھا سمجھاجاتاہے، برطانیہ میں کوئی بھی شخص سرکاری اسپتال میں مفت علاج کراسکتاہے، صحت کارڈ سےنجی اسپتالوں میں بھی مفت علاج کراسکتےہیں۔

عمران خان نے مزید کہاکہ صحت کارڈ سے ہرخاندان 10 لاکھ تک کامفت علاج کرا سکتا ہے، صحت  کارڈ پروفاقی اورصوبائی حکومتوں نےبہت بڑاقدم اٹھایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved