احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن، 26 جنوری رات12بجے تک کراسکتےہیں، ثانیہ نشتر

26  جنوری‬‮  2022

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے، جن گھرانوں کی آمدنی 50ہزارسے کم ہے وہ رجسٹریشن کراسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس پروگرام کے تحت راشن رعایت رجسٹریشن آج بند ہورہی ہے، 8171 سروس کے تحت گھرانوں کی رجسٹریشن آج رات12 بجے بند ہوجائے گی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن گھرانوں کی آمدنی 50ہزارسے کم ہے وہ کل تک رجسٹریشن کراسکتےہیں، گھرانےکاایک فرد شناختی کارڈنمبراپنےنام رجسٹرڈسم سے8171پر بھیجے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نیشنل بینک کیساتھ پروگرام پرعملدرآمدکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پروگرام کےتحت گھرانوں کی اہلیت کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے، بہت جلد گھرانوں کو اہلیت کے پیغامات بھیجے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کریانہ دکانداروں کی راشن رجسٹریشن بندنہیں ہوگی، کریانہ دکانداروں کی احساس راشن رجسٹریشن بذریعہ پورٹل جاری رہےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved