وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہم نے کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا،کورونا کے اثرات سے بچنے کے لیے ریلیف پیکجز دیئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا رہا، وزیراعظم کے ویژن کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سےپوری دنیا میں اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہم نے کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا،کورونا کے اثرات سے بچنے کے لیے ریلیف پیکجز دیئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تو برطانوی وزیراعظم کا بھی کہنا ہےکہ وہ ملک کو بند نہیں کریں گے۔شوکت ترین نے بتایا کہ حکومت پہلی بار گئی تو آئی ایم ایف نے سخت شرائط دیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ہم نے خود کہہ کرملتوی کرائی ہے، اس بدھ تک اسٹیٹ بینک کا بل منظور کرانا تھا تاہم ایسا نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف نے ہمارے کہنے پر 2 فروری تک توسیع کی ہے،ان ہی دنوں میں بل سینیٹ سے منظور کرالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا گیا، زراعت میں سرمایہ کاری کی۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے معیشت کو استحکام ملا۔ برآمدات کو بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے جن کے سبب برآمدات 25 سے 29 فیصدبڑھی ہیں ۔
شوکت ترین نے کہا کہ دنیا نےوزیراعظم عمران خان کی کوروناسےمتعلق پالیسی کوسراہا، وزیراعظم نےفیصلہ کیامکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔ اب برطانوی وزیراعظم کا بھی کہنا ہے ملک بند نہیں کریں گے۔