سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد صدام مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد صدام آئی ای ڈیز لگانے کا ماہر تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔