وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سول عسکری قیادت کی ملاقات، داخلی سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

26  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں داخلی سیکیورٹی اور خطے کی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی ، ان کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور  وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی سیکیورٹی اور خطےکی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved