اسرائیلی صدر رواں ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

26  جنوری‬‮  2022

اسرائیل کے صدر ایساک ہرزوگ رواں ماہ کے اختتام پرمتحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کریں گے جو دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اسرائیلی صدر کا امارات کا پہلا دورہ ہو گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 30 سے 31 جنوری تک صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، اور امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں دبئی ایکسپو میں شرکت بھی اسرائیلی صدر کے شیڈول کا حصہ ہے۔

اسرائیلی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا  کہ مجھے یہ اعزاز نصیب ہوا ہے کہ میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والا پہلا اسرائیلی صدر بن کر تاریخ رقم کروں گا، ہم ایک نئے مشترکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، اور وہ امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی سربراہ بن گئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ دہائیوں کے تنازع کے بعد متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2020ء میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved