ایم کیوایم ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والا ایک کارکن اسلم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایم کیو ایم ترجمان کے جاری بیان کے مطابق اسلم نارتھ کراچی یوسی 5 کا جوائنٹ آرگنائزر تھا اور جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کارکن کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کٹوانے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کی شام سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے مظاہرین وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم سندھ پولیس نے کہا ہے کہ اب تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جب کہ گرفتار تمام افراد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔