کتنے فیصد پاکستانی کورونا کے خلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن؟ گیلپ سروے کے نتائج!

27  جنوری‬‮  2022

گیلپ سروے  نےپاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، جس میں کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

41 فیصد پاکستانیوں نے کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا ہے ۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 41 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن جبکہ 29  فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق حکومتی اعلانات کے باوجود61 فیصد پاکستانی کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں اور کورونا سے لاحق خطرات کو مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیا جبکہ 32 فیصد شہری خطرات کو حقیقی سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب کورونا کو غیرملکی سازش قرار دینے والے پاکستانیوں کی شرح 49 فیصد سے گھٹ کر 41 فیصد ہوگئی ۔

گیلپ سروے کے مطابق کورونا وائرس کے خاتمےکے سوال پر 25   فیصد پاکستانیوں نے انکشاف کیا کے کورونا تو ملک سے کب کا ختم ہوچکا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved