اپوزیشن صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے، عثمان بزدار

27  جنوری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن بھی وہ ملی ہے جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈا کرنے کی ماہر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کے موثر اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  کورونا کے کیسز میں اضافے پر تشویش ہے ، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اوراپنی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں ، کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے ، ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا تھا کہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کے موثر اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن بھی وہ ملی ہے جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈا کرنے کی ماہر ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہر ایشو پر پوائنٹ سکورنگ ان کا شیوہ ہے، اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں، ان میں استعفٰے دینے کی ہمت ہے نہ یہ مارچ کرسکتے ہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ عوام استعفٰے اور لانگ مارچ کی باتیں سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved