لاکھوں افغان بھوک سے جنگ لڑ رہے ہیں، مہاجرین کا مسئلہ اور دہشت گردی پھرسےسراٹھاسکتےہیں منیر اکرم

27  جنوری‬‮  2022

پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ منجمند کردینے والی سردی اور اثاثے افغانستان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں، بیرونی امداد کے بغیر افغانستان ایک بار پھر غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے پاکستانی مندوب منیراکرم نے خطاب کیا جس میں کہا کہ افغانستان میں جاری جنگوں کی وجہ سے افغانستان کو بیرونی امداد کی اشد ضرورت ہے۔انکا کہنا ہے کہ منجمند کردینے والی سردی اور اثاثے افغانستان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں، بیرونی امداد کے بغیر افغانستان ایک بار پھر غیر مستحکم ہو سکتا ہے جبکہ مہاجرین کا مسئلہ اور دہشت گردی پھر سے سر اٹھا سکتے ہیں۔

منیراکرم نے کہا کہ افغانستان کی فوری امداد کے لئے فوری اقدامات کرنے پہ سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے زیلی اداروں نے اس نازک صورتحال میں جو کیا وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں سے اس حوالے سے مزید  اقدامات کے فیز ون کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان میں ایک خاص حکومتی سیٹ اپ کی مخالفت کی وجہ سے افغان عوام کو سزا نہں دے سکتے، اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2615 اسی بات کی غماز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ بینک کی جانب سے افغانستان کے کچھ فنڈز کے اجرا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان کے منجمند اثاثوں کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، قانونی طور پہ یہ رقم افغانستان کے عوام کی ہے اور انہیں اس سے محروم رکھنا بہت زیادتی ہو گی، اس رقم سے افغانستان کی معشیت کو سہارا مل سکتا ہے لاکھوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved