سنیل شیٹھی اور سنجے دت کی 12 سال بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی

27  جنوری‬‮  2022

بالی وڈ کی مشہور سنجے دت اور سنیل شیٹھی کی جوڑی کو ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ سکرین پر لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت اور سنیل شیٹھی بہت جلد مشہور فلم یملا پگلا دیوانہ کے ہدایت کار سمیر کارنک کی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے،  ایشا گپتا، زید خان، سوربھ شکلا اور جاوید جعفری بھی اس  فلم کا حصہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت اور سنیل شیٹھی فلم میں پنجابی کردار ادا کریں گے، جبکہ  فلم کےدیگر فنکاروں کے کردار کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب میں شوٹ کی جانے والی اس فلم کے پروڈیوسر بھی سنجے دت ہوں گے، اور فلم کو اسی سال ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سنجے اور سنیل کو آخری بار 2010ء میں فلم نو پرابلم میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اس کے علاوہ دونوں اداکاروں نے کانٹے اور رخت جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved