امریکی حکومت نے ملک بھر میں موجود افغانستان کے سفارتخانے اور قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مغربی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے ملک میں موجود افغان سفارتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود افغان سفارتخانے جبکہ لاس اینجلس اور نیو یارک میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے افغان سفارتکاروں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ تمام عملے کو حاصل سفارتی استثنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدارنے کہا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، جبکہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں موجود افغان سفارتخانے جبکہ لاس اینجلس اور نیو یارک میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بیک ڈور مذاکرات کے باوجود امریکہ اور امارت اسلامی میں طالبان کی حکومت کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دونوں ممالک کے دوحہ اور اوسلو میں ہونے والے مذاکرات کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔