بلوچستان – دہشتگردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

27  جنوری‬‮  2022

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر یہ حملہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جس کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved