جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرناختم کرنے کا اعلان، مذاکرات کامیاب

28  جنوری‬‮  2022

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے  جس کے بعد  جماعت اسلامی نے  کراچی میں دھرنے ختم کرنے کر اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کا وفد رات گئے  وزیر بلدیات سندھ  ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا تھا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج شاہراؤں پر دیے جانے والے دھرنے کی کال بھی واپس لےلی ہے جبکہ مرکزی دھرنا بھی ختم کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم لائے گی

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مسودے کے نکات  پڑھ کے سنائے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا ہے ، سندھ حکومت 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم لائے گی، جس کے مطابق صحت سے متعلق جو ادارے لے لیے گئے تھے وہ دوبارہ بلدیاتی اداروں کے سپرد کردیے جائیں گے جبکہ میئر کراچی واٹر بورڈ اور سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت یو سی کو ماہانہ اور سالانہ فنڈز کی فراہمی آبادی کی بنیاد پر ہوگی۔

اس کے علاوہ ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ جن معاملات پر نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوں گے ایک سے دو ہفتوں میں ایسا کر دیا جائے گا جبکہ صحت سے متعلق ادارے دوبارہ بلدیاتی اداروں کو دے دئیے جائیں گے۔

تحریری معاہدے کے مطابق تعلیم سے متعلق ادارے بلدیاتی اداروں کے سپرد کر دیے جائیں گے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سنبھالنے کے بعد دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved