جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، وزیراعظم

28  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہی ہمیں دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان 10 شہید فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے بہادرفوجی ہمیں دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

ہم پاکستان کوہرقسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved