بھارتی ہٹ دھرمی، پی آئی اے کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

28  جنوری‬‮  2022

بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ، پی آئی اے نے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز جے پور شیڈول تھی۔

بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی 29 جنوری کوکراچی سے جے پورکی خصوصی پرواز شیڈول تھی اور کل صبح 7 بجے خصوصی پروازپر 160بھارتی یاتریوں کوکراچی سےجے پورجانا تھا۔پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو اجازت نہ دیے جانے کی تصدیق کی  ہے۔

ائیرلائن ذرائع کا بتانا ہےکہ بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کو نئی دہلی کے لیے پروازکی اجازت نہیں دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved