وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں مل کربھی عمران خان کے سامنے ڈھیر ہیں، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوگئے۔
سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے پر لکھا کہ اپوزیشن کو 31ویں شکست ہوئی ہے، اپوزیشن ہربار صرف دعوے ہی کرتی ہے جبکہ عمران خان ایسالیڈرہےجوپاکستان کےلیےفیصلےکرتاہے۔
شہباز گل نے کہا کہ یہ شکست نواز شریف کو اور مضبوط کر دے گی ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ جملہ لکھا کہ شرم نہ ہو تو موجاں ہی موجاں۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا ہے، ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔