وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آ نہیں رہے انہیں لایا جا رہا ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کیلئےکوٹ لکھپت جیل میں نئےکمرے تیارکیےہیں۔ لندن میں کوئی ایسا ریسٹورنٹ نہیں جہاں نوازشریف نہ گئے ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف واپس آ نہیں رہے، انھیں لایا جارہا ہے۔ شاہد خاقان نوازشریف کے خلاف عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اُن کی رائےکا احترام کرتےہیں۔ ق لیگ پریس ریلیزکےذریعےحکومت پرتنقید کرتی ہے۔ ق لیگ کےساتھ معاملات طے ہورہے ہیں۔نہوں نےکہا کہ سینیٹ میں آج اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہوا اور حزب اختلاف عدم اعتماد کا جو خواب دیکھ رہی تھی اس میں بھی انہیں ناکامی ہوئی ہے اور حزب اختلاف کو آج بری شکست ہوئی ہے اب یہ لوگ کچھ دن آرام سے گزاریں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کی لڑائی ہے اور پیپلز پارٹی کو بھی اپنا پتہ نہیں۔ حزب اختلاف منتشر اور ناکارہ ہے۔ آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنا حلوہ اور منجن بیچنے کے چکر میں ہیں اور میں اس پر پریشان ہوں کہ کہیں حزب اختلاف ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ دیں۔ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ انہوں نے پس پردہ حکومت کا ساتھ دیا۔
انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ریلو کٹے ہیں، کبھی پی پی توکبھی ن لیگ پکڑ لیتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپنا حلوہ اورمنجن بیچنے کے چکرمیں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، ان میں کوئی لیڈرشپ نہیں۔ ن لیگ میں قیادت کی لڑائی ہے، پیپلزپارٹی کو بھی اپنا پتا نہیں ہے۔ منتشراپوزیشن کوناکارہ حکمت عملی کےباعث شکست ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی ایگزیکٹو اورپارلیمان کااختیارہے۔ پارلیمان کااختیارپارلیمان کے پاس رہنا چاہیے۔