مریم نواز نے کہا ہے کہ کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّہ شہداء کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ آمین
واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔
کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے، وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب کا سلام۔ اللّہ شہدا کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ آمین 🤲🏼
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 28, 2022