پنجاب حکومت کا سکولوں میں طلباء کی حاضری کے متعلق اہم اعلان

28  جنوری‬‮  2022

حکومت پنجاب نے پہلی سے چھٹی جماعت تک کے سکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق لاہوراورراولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ پابندی صرف لاہور اور راولپنڈی کے سکولوں میں زیرتعلیم چھٹی جماعت تک کے طلبا و طالبات کیلئے ہے۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ ساتویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات 100 فیصد حاضری کے ساتھ سکول/کالج آئیں گے۔

پہلی سے چھٹی جماعت کیلئے 50 فیصد کی حاضری 15 فروری تک برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس حکمنامے کا اطلاق 31 جنوری 2022ء تک صرف پرائمری اسکولوں میں ہونا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved