پاکستان میں آج سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 450 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 150 روپے، جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت بھی 386 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی سامنے آئی ہے، اور فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار784 ڈالر تک گر گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور انٹر بینک ریٹس کے مطابق آج امریکی ڈالر کی قیمت 21 پیسے کی کمی بعد 176.77 روپے رہی۔