بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارت کے شہری سکہ خان کو ویزا جاری کر دیا ہے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکہ خان کو اپنے بھائی محمد صدیق اور دیگر اہل خانہ سے ملنے کیلئے ویزا جاری کر دیا گیا ہے، دونوں بھائی 1947ء کی تقسیم میں بچھڑ گئے تھے، اور چند روز قبل 74 سال بعد ان کی کرتار پور راہداری پر ملاقات ہوئی تھی۔
Sika Khan also met with CDA Aftab Hasan Khan and interacted with Mission’s officers. He appreciated his interaction and thanked the CDA for the cooperation extended to him. pic.twitter.com/ZS4zSpia9j
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022
ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویزہ فری کرتارپور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکا خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستانی حکام کے کردار کو سراہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں مہینے کرتارپور راہداری پر 1947ء کی تقسیم کے وقت دو بچھڑنے والی بھائیوں کی 74 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے حکومت پاکستان کے کرتارپور راہداری کو کھولنے کے اقدامات کی بہت تعریف کی تھی۔