بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد کالک مل کے گلیوں میں گھمایا گیا، بدترین تشدد

28  جنوری‬‮  2022

بھارت میں جنسی درندوں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے پہلے دوسالہ بچے کی ماں کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ منہ پر کالک مل کر اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کے اسے سڑکوں پر گھماتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت دہلی کے علاقے کستربا نگر میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی، اور متاثرہ لڑکی کو اس کے بیٹے کے ہمراہ نیم بے ہوشی کے عالم میں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کا ایک جتھا ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ دیگر خواتین اس کی ویڈیو بنا رہی ہوتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں تاحال چند خواتین سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور یہ تمام افراد متاثرہ لڑکی کے پڑوسی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے گھر میں سے ایک 16 سالہ نوجوان نے اس 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے اس نے ٹھکرا دیا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر لڑکے نے ٹرین کے سامنے آ کر خود کشی کر لی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے پڑوسیوں نے اغواء کیا، اور ان کے تمام مردوں اور نو عمر لڑکوں نے جو کہ منشیات کا کاروبار بھی کرتے ہیں، اور خود بھی نشے کے عادی ہیں نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا۔ ان کی فیملی کی دیگر خواتین وہاں موجود تھیں، جو اپنے مردوں سے کہہ رہی تھیں کہ وہ سب میرے ساتھ ریپ کریں۔ لڑکی کا مزید بتانا تھا کہ پھر انہی پڑوسیوں کی خواتین نے میرے بال کاٹے، میرے منہہ پر کالا رنگ کیا، مجھے جوتوں کے ہار پہنا کر گلیوں میں گھمایا گیا، اور جگہ جگہ روک کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، لڑکی کو کسی رنجش کی بنا پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نئی دہلی کے خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی ملیوال نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں گرفتاریاں نہیں فوری انصاف چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved