نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دبئی ایکسپو 2020ء میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کے نسخے کو پسند کرتے ہوئے اسے بنانے والے کاریگروں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں وقت گزارا، اور وہاں رکھے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے فن پاروں کی تعریف کی۔
The Pakistan Pavilion was honored to have Pakistani activist for female education and Nobel Prize winner, Ms. @Malala Yousafzai, along with her husband Mr. @MalikAsser, and her family visit our Pavilion today. pic.twitter.com/CLi5YxmRv0
— PakistanExpo2020 (@Expo2020Pak) January 28, 2022
اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرٹسٹوں کا دنیا کے سب سے بڑے قرآن حکیم کے انمول نسخہ نے پویلین کی رونق کو جلا بخشی ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے آرٹ ورک کو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا کہ انہوں نے پاکستانی پویلین کا کھانا کھایا،گلاب جامن، گاجر کا حلوہ کھا کر لطف دوبالا ہوگیا۔