دہائیوں سے جمی برف پگھلنے لگی، ایران کی سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

28  جنوری‬‮  2022

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دے دی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب جب بھی سفارتی تعلقات معمول پرلانا چاہے تو ایران کے دروازے سعودی عرب کیلئے کھلے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ باہمی تعلقات بحال کریں اورایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کچھ روز قبل ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکاروں نے سعودی عرب میں  اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved