بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ

28  جنوری‬‮  2022

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز ریاست بہار میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جنگی طیارے نے زیر تربیت افسران کیلئے تربیتی اڑان بھری، اور تھوڑی ہی دیر بعد ہچکولے کھاتا ہوا زمین بوس ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے، جنہوں نے تکنیکی مسائل کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے اور پائلٹس کو پیراشوٹ کے ذریعے اترنا پڑا۔

عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ طیارہ پہلے کھیتوں میں گرا، جس میں آگ بھڑک اٹھی، بعد ازاں دو پائلٹس پیراشوٹ کے ذریعے اترے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بہار ائیرپورٹ گایا کے ڈائریکٹر جنرل بنجیت ساہا نے بتایا ہے کہ دونوں پائلٹس خیریت سے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے 8 دسمبر کو بھارت کے چیف ڈیفنس سیکرٹری جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہو کر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے باعث بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved